لسبیلہ: مچھلی کا شکار کرتے ہوئے 4افراد ڈوب گئے

لسبیلہ: مچھلی کا شکار کرتے ہوئے 4افراد ڈوب گئے

لسبیلہ (پبلک نیوز) گڈانی پوکاڑہ بیچ پر مچھلی کا شکار کرتے ہوئے 4افراد ڈوب گئے ، مذکورہ افراد پوکاڑہ پہاڑی پر مچھلی کا شکار کررہے تھے .

 بلوچستان کے علاقے گڈانی میں واقع سمندر میں 4 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے غوطہ خور اور رضا کاروں نے امدادی کارروائی شروع کردی، تاہم سمندر میں ڈوبنے والے چاروں افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں ایدھی کے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایدھی ذرائع نے بتایا کہ ڈوبنے والے افراد پووکاڑہ بیچ پر مچھلی کا شکار کرنے آئے تھے، اور پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھے تھے کہ سمندر کی بلند  لہر کے ٹکرانے سے پہاڑ سے گر کر ڈوب گئے، بیچ پر بیٹھے دیگر افراد نے ایدھی کو اطلاع دی جس پر فوری کارروائی شروع کردی گئی، تاہم چاروں افراد جانبر نہ ہوسکے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔