قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے اراکین کا دورہ گرین پاکستان انیشیٹو

قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے اراکین کا دورہ گرین پاکستان انیشیٹو

 ویب ڈیسک: قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے اراکین نے گرین پاکستان انیشیٹو کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے آج گرین پاکستان انیشیٹو کے دفاتر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران قائمہ کمیٹی کے اراکین کو گرین پاکستان انیشیٹو کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ 

قائمہ کمیٹی اراکین کو لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم، ایگری مالز، واٹر مینجمنٹ اور ایگری سروس کمپنی کے حوالے سے بھی تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ قائمہ کمیٹی کے اراکین کو نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سے متعلق امور پر بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ 

اس موقع پر قائمہ کمیٹی کے اراکین نے گرین پاکستان انیشیٹو منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن کی بھی درخواست کی تاکہ اسے مزید ممبران کے ساتھ شیئر کر کے اس پیغام کو عام کیا جائے۔ 

قائمہ کمیٹی کے اراکین نے پاکستان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پائیدار منصوبے شروع کرنے کے لیے گرین پاکستان انییشٹو کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Watch Live Public News