کملا ہیرس صدر بنیں تو امریکا اور جمہوریت کے لئے آفت ثابت ہوں گی ، ایلون مسک

harris and musk
کیپشن: harris and musk
سورس: google

 ویب ڈیسک :دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے مالک  ایلن مسک نے کہا  ہےکہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس صدر منتخب ہوتی ہیں تو یہ امریکہ اور اس کی جمہوریت کے لیے آفت ثابت ہوگی۔
ایلن  مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ڈونالڈ  ٹرمپ جمہوریت اور امریکہ کو بچائیں گے۔ میرے الفاظ پر توجہ دیجئے۔ محترمہ کملا   ہیرس ایک آفت ثابت ہوں گی۔‘‘
 واضح رہے کہ ایلن  مسک نے کئی مواقع پر محترمہ ہیرس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پچھلے ہفتے انہوں نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ اگر محترمہ ہیرس نے خوراک کی قیمتوں میں اضافے پر پابندی لگانے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کیا تو امریکیوں کو بڑے پیمانے پر بھکمری کا سامنا کرنا پڑے گا اور امریکہ کا وجود ختم ہو جائے گا۔
امریکہ میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔ موجودہ نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے امیدوار ہیں اور ڈونالڈ  ٹرمپ ریپبلکن پارٹی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
 

Watch Live Public News