اولاد نے اگر والدین کو گھر سے نکالاتو؟ لاہورہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

اولاد نے اگر والدین کو گھر سے نکالاتو؟ لاہورہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا
لاہور ( پبلک نیوز) ہائیکورٹ نے تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے قانون پر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ گھر کرائے پر ہو یا اپنا، اولاد نے اگر والدین کو گھر سے نکالا تو یہ جرم ہو گا۔ والدین کو گھر سے نکالنے پر اولاد کو ایک سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا کہ والدین بچے کو اپنے گھر سے کبھی بھی نکال سکتے ہیں۔ والدین کے نکالنے پر اولاد 7 دن میں گھر خالی کرے ورنہ ایک ماہ کی سزا ہو سکتی ہے۔ شہری علی اکرام پر اس کے والد میاں محمد اکرام نے گھر سے بے دخلی کا الزام لگایا تھا۔ والد نے بیٹے کے خلاف ڈپٹی کمشنر کو کارروائی کی درخواست دی۔ ڈپٹی کمشنر نے والد کو متعلقہ عدالت سے رجوع کی ہدایت کی تھی۔ ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور اپلیٹ کورٹ کے فیصلے کالعدم کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کر دی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔