گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
پبلک نیوز : گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔ زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے ضلع استور سے چھبیس کلو میٹر جنوب میں تھا۔ گلگت، چلاس، جگلوٹ، استور کےعلاقے بونجی وڈوئیاں اور مضافاتی علاقوں میں ‏زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شدید خوف وہراس کی وجہ سے شہری استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل گئے۔ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ اعشاریہ تین تھی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی پینتالیس کلو میٹر تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔