ایران کے پاسداران انقلاب کا کمانڈر سید رضی موسوی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

ایران کے پاسداران انقلاب کا کمانڈر سید رضی موسوی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان
تہران : ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی )نے کمانڈر سید رضی موسوی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے ترجمان رمضان شریف نے(آئی آر جی سی ) کے کمانڈر سید رضی موسوی کے قتل کا بدلہ لینے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسوی کے قتل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی کیونکہ وہ ایک ایسے ملک کے مشیر تھے جو اقوام متحدہ کا رکن ہے اور انہوں نے تمام بین الاقوامی اداروں سے حملوں کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان آئی آر جی سی نے کہا کہ اسرائیل کےرضی موسوی کو قتل کرنے کا فیصلہ کرنے کی وجہ 7 اکتوبر کو حماس کے آپریشن الاقصیٰ فلڈ کی کامیابی اور 80 دن سے زیادہ کی جنگ میں "مزاحمت" کو شکست دینے میں اسرائیل کی ناکامی ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل ایران کے پاسداران انقلاب (IRGC) کے ایک سینئر مشیر سید رضی موسوی، شام کے شہر دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ خیال رہے کہ سید رضی موسوی کے جنرل قاسم سلیمانی سے قریبی تعلقات تھے، جنہیں 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔قاسم سلیمانی آئی آر جی سی کی قدس فورس کے کمانڈر اور ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کے اہم معمار تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔