میجر محمد اویس شہید کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کردی گئی

 میجر محمد اویس شہید کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کردی گئی
کیپشن: میجر محمد اویس شہید کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کردی گئی

ویب ڈیسک: گزشتہ روز دہشتگردوں سے جوانمردی سے مقابلہ کرنے والے میجر محمد اویس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہید فوجی افسر کی نماز جنازہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ادا کی گئی۔

 آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج کےسینئر افسران، جوانوں اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ہمارے شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزیدتقویت دیتی ہیں۔

یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25-26 دسمبر 2024 کو  خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 3 مختلف کارروائیاں کیں جن میں   سیکیورٹی فورسز نے 13 خوارج کو جہنم واصل کر دیا تھا۔بنوں کی ڈسٹرکٹ جانی خیل خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شمالی وزیرستان انٹیلیجنس آپریشن کے دوران 5 خوارج کو ہلاک  کیا گیا جبکہ  آٹھ زخمی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 31 سالہ میجر محمد اویس بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔

Watch Live Public News