فواد عالم جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے

فواد عالم جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے

کراچی (پبلک نیوز) جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈولپرز نے کرکٹر فواد عالم کو برانڈ ایمبیسڈر بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطاب قکرکٹر فواد عالم معاہدے پر دستخط کر کے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈولپرز کا حصہ بن گئے۔ اس موقع پر فواد عالم کے کرکٹ کیریئر پر مشتمل مختصر ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔

جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے سی ای او عرفان واحد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فواد عالم جیسے کرکٹر کا ہماری ٹیم کا حصہ ہونے پر ہمیں فخر ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرکٹر فواد عالم کا کہنا تھا کہ حسین مارکیٹنگ اچھا کام کر رہی ہے، ہمارے ملک میں خدمت خلق کرنا بہت ضروری ہے، اللہ اور اپنے اوپر یقین رکھیں ہر چیز آسانی سے مل جائے گی۔ کرکٹ میں نام بنانے کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔

خیال رہے کہ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کو شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔