اُشنا شاہ نے شادی کے جوڑے پر تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اُشنا شاہ نے شادی کے جوڑے پر تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ اور معروف گولفر حمزہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ۔ شادی کے جوڑے پر تنقید کرنیوالوں کو اُشنا نے آڑے ہاتھوں لیا ۔ پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے شادی کی تقریب کے لیے سرخ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جب کہ ان کے شوہر نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی ۔ شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں سمیت شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر اشنا نے دلہے کے ہمراہ رقص بھی کیا تھا ، کہ جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔ دوسری جانب شادی کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے جوڑے پر تنقید بھی کی گئی ، لباس پر تنقید کرنے پر اشنا نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے ۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’ان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہیں میرے لباس سے مسئلہ ہے، آپ کو تقریب میں مدعوع نہیں کیا تھا نہ ہی آپ نے میرے لباس کے پیسے دیے تھے، میری جیولری، میرا جوڑا سب پاکستانی ہے، تاہم میرا دل آدھا آسٹرین ہے‘۔ ساتھ ہی انہوں نے ان فوٹو گرافرز کو بھی تنقید کہ نشانہ بنایا جنہیں تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا تھا, اداکارہ نے لکھا کہ ’بے گانی شادی میں جو مدعو نہ ہونے والے فوٹو گرافرز گھس گئے انہیں سلام‘
خیال رہے کہ ستمبر 2022 میں اُشنا شاہ نے اپنے دیرینہ دوست حمزہ امین سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ نے اداکاری کا آغاز 2013 میں ڈرامہ سیریل ’میرے خوابوں کا دیا‘ سے کیا تھا، جس کے بعد اُن کے کئی ڈرامہ سیریل نشر ہوئے۔ان کے بہترین ڈرامہ سیریل میں انسان، بلا ، الف اللہ اور انسان ، بشر مومن ، پری زاد ، آخر کب تک اور حبس‘ شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔