پاکستان میں رمضان کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

پاکستان میں رمضان کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ (29 شعبان) بروز بدھ کو منعقد ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا۔ جس کا مطلب ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 مارچ کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی طور ابر آلود ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے یواے ای میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے بھی کہا تھا کہ رواں سال رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ المسند کا بھی کہنا تھا کہ رواں برس ماہ رمضان کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔