(ویب ڈیسک ) پنجاب میں کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت مکمل ہوچکی، پنجاب میں کابینہ کی تشکیل دو مراحل میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 16 رکنی کابینہ تشکیل دی جائے گی جس پر (ن) لیگ اور اتحادیوں کے درمیان مشاورت مکمل ہوچکی ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں 7 سے 10 وزرا کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ (ن) لیگ سے 13، مسلم لیگ (ق) سے 2 اور آئی پی پی سے ایک وزیر کابینہ میں شامل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں بیگم ذکیہ شاہنواز، مریم اورنگزیب ، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین اور مجتبیٰ شجاع الرحمان شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ خضر حسین مزاری، منشاء اللہ بٹ، عاشق کرمانی، نعیم خان بھابھہ، عظمیٰ بخاری، فیصل ایوب، شیر علی گورچانی،احمد خان لغاری، راحیلہ خادم حسین اور سبطین بخاری بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں ملک آصف، اختر بوسال، یاور زمان، فدا حسین، ملک تنویر، اسلم ملک، اسد کھوکھر، فرخ جاوید اور سلمان نعیم کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا جب کہ (ق) لیگ کے چوہدری شافع حسین اور آئی پی پی کے غضنفر چھینہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔