پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز دے شکست دیدی

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز دے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ  کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز 60 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور میں کھیلے جا رہے پاکستان سپر لیگ 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں  4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو  جیت کیلئے 215 رنز کاہدف دے دیا۔ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز  کی پوری ٹیم 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان  نے  55 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ریزا ہینڈریکس  40، طیب طاہر 21 ا ور کپتان صرف رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔افتخار احمد   18 گیندوں پر 40 رنز  بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ  کارلوس بریتھ ویٹ اور سکندر رضا نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 154 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔  لاہور قلندرز کی طرف سے صاحبزادہ فرحان 31 رنز بنا کر نمایاں رہے،فخر زمان نے 23، رسی وین ڈیر ڈیسن 30،کامران غلام 12،سکندر رضا 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان شاہین آفریدی 9،جارج لینڈے 5،جہانداد خان صٖفر پر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 6 ، فیصل اکرم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آفتاب ابراہیم اور خوشدل شاہ نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔