کراچی کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوران سڑکیں بلاک نہ کرنے کا اعلان

کراچی کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوران سڑکیں بلاک نہ کرنے کا اعلان

کراچی ( پبلک نیوز) ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس نے نیشنل کراچی اسٹیڈیم کے اطراف گزرنے والی تمام سڑکیں کھلی رکھنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دار ا نے گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے دو ران پانچوں دن نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند رکھنے کا اعلان کیا تھا مگر عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے میچ کے پانچوں دن بیشتر سڑکیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے عوام کی پریشانی کو سامنے رکھتے ہوئے ترمیم شدہ ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق چھبس جنوری سے تیس جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی طرف جانے والی تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تا کہ شہریوں کو کسی بھی قسم مشکلا ت کا سا منا نہ کرنا پڑے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔