حکام کا کہنا تھا کہ انٹر بینک اور گرے مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 روپے سے زائد کا فرق تھا جس کی وجہ سے لوگ غیر ملکی کرنسی حوالے اور ہنڈی کے ذریعے پاکستان بھجوارہے تھے ۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مارکیٹ کی طلب کے مطابق کرنے سے زرمبادلہ کی ترسیل دوبارہ بینکنگ نظام کے ذریعے ہو جائے گی ۔ ڈالر کو آزاد کرکے مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے کے فیصلے کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں یک دم بڑا اضافہ ہوا تھا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رسد نہ ہونے کی وجہ سے اس بات کا پہلے ہی امکان تھا کہ ڈالر کے اوپن ریٹ 250 روپے کی سطح سے اوپر چلے جائیں گے ۔Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/8oc0zHCyvM pic.twitter.com/eBX6rw3FIF
— SBP (@StateBank_Pak) January 26, 2023
کراچی: امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ ملک میں روپے کی بے قدری جاری ہے ، آج انٹربینک میں امریکی کرنسی 5 روپے 57 پیسے مہنگی ہے ، ڈالر 261 روپے کا ہوگیا ہے ،دو روز میں ڈالر کی قیمت 30 روپے بڑھ گئی ہے ۔ خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے لیے حکومت نے ڈالر کی قدر کو مارکیٹ کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک دم 12 روپے بڑھ کر 252 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔ ملکی تاریخ میں کل پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر 24روپے 54 پیسے مہنگا ہو کر 255 روپے 43 پیسے کا ہو گیا تھا، انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرکا فرق ختم ہو گیا تھا ۔