پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 27جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 27جولائی 2021
پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 6 فی صد ریکارڈ کی گئی، 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 262 نئے کیس رپورٹ،مزید 39 افراد جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 87 ہو گئی،59 ہزار 899 مریض زیرعلاج،2 ہزار 722 کی حالت تشویشناک ہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،کابینہ کو آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی اور حکومت سازی پر بریفنگ دی جائے گی، افغان امن عمل سمیت دیگر امور بھی زیرغور آئیں گے، نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی پاکستان میں پناہ لینے والے 5 افغان فوجی افسروں سمیت 46 اہلکاروں کو افغان حکام کے حوالے کردیا گیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فوجیوں کو خوراک، شیلٹر اور طبی امداد فراہم کی گئی، ضروری کارروائی کے بعد نواپاس باجوڑ میں افغان حکومت کے حوالے کیاگیا،افغان فوجی کمانڈرز نے پاکستان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا آج 73 واں یوم شہادت، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھرپور خراج عقیدت ، کہا جنگ کشمیر 1948 کے ہیرو کیپٹن سرور شہید کی بے مثال جرات اور عزم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ان کی عظیم قربانی مادر وطن کا دفاع کرنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے قومی ہیرومحمدعلی سدپارہ کا جسد خاکی تلاش کر لیا گیا، کےٹو باٹل نیک سے جان سنوری اور جان پابلو کی میتیں بھی مل گئیں، علی سدپارہ کے بیٹے اور وزیراطلاعات گلگت بلتستان تصدیق کردی، فوجی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے میتیں نیچے لانے کا فیصلہ

Watch Live Public News