حکومت نے نگران وزیراعظم کےلیے ناموں پر مشاورت شروع کر دیا ہے مگر ان تک نگران وزیراعظم کےنام پرحتمی فیصلہ نہیں ہوسکاہے. تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں میں نگران وزیراعظم کے نام پر حتمی فیصلہ نہ ہوسکا، نوازشریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان مسلسل رابطے جاری ہیں. قومی اسمبلی کو وقت سے پہلے تحلیل پر تمام حکومتی جماعتوں کا اتفاق برقرار ہے، نگران وزیراعظم کے نام کے لیے دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا تھا کہ موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام پر تمام جماعتیں متفق ہوئیں تو وہ نگران وزیراعظم ہو سکتے ہیں۔