آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں پاک بھارت میچ کے وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں پاک بھارت میچ کے وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں پاک بھارت میچ کے وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ ایک سے دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئی دلی میں بی سی سی آئی نے ورلڈکپ کے حوالے سے تمام ریاستی کرکٹ نمائندوں کی ہنگامی میٹنگ بلائی گئی،میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی سی سی آئی سیکٹری جے شاہ کا کہنا تھا کہ دو سے تین ممبرز ممالک نے ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی ہے۔ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ دو سے تین روز میں کیا جائے گا۔ جے شاہ نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ پاک بھارت میچ کا وینیو احمد آباد ہی رہے گا جبکہ تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ آئندہ دو سے تین روز میں کر دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوراتری کی تہوار کی وجہ سے سیکیورٹی ایجنسیز نے بی سی سی آئی کو پاکستان بھارت کے میچ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد اباد میں ہونے کا امکان ہے ۔ تبدیلی کے حوالے سے جے شاہ کا کہنا تھا کہ دو سے تین ممبرز ممالک نے میچز کے درمیان وقفہ کم ہونے کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی ہے اس کے ساتھ ساتھ جے شاہ نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ کے جاری شدہ شیڈول میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔