وفاقی سیکرٹری کےگھر چوری،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

وفاقی سیکرٹری کےگھر چوری،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
کیپشن: وفاقی سیکرٹری کےگھر چوری،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری کے گھر ڈکیتی کا معاملہ،اعلی افسر کے گھر چوری ہوئی تو پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے دوران تفتیش جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا،سیف سٹی کیمروں اور جیو فینسنگ کی مدد سے پولیس ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازم کی جانب سے پلان بنا کر اپنے بھائی اور دوست کے ساتھ مل کر چوری کی گئی،گھر کا صفایا کرنے کے بعد ملازم نے بھائی و دوست کو فرار کروا کر خود سیکرٹری کو فون کرکے چوری کی اطلاع دی۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے گھر کے ملازم اور اس کے بھائی اور دوست کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے ملزمان سے سامان و نقدی کل مالیت 55 لاکھ ریکور کر لیے، وفاقی سیکرٹری وسیم اجمل کے گھر 11 جولائی کو چوری ہوئی تھی۔

Watch Live Public News