ویب ڈیسک: دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے تمام پی ٹی آئی کارکنان کو عدالت نے مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ گزشتہ روز دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کارکنان نے قیدی نمبر804 کے نعرے لگائے۔
گرفتار کارکنوں کے علاوہ پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے تیرا یار میرا یار قیدی نمبر 804 کے نعرے لگائے۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
معزز عدالت نے تمام گرفتار ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔ رہا ہونے والے کارکنان اور ساتھیوں نے عدالت کے حق میں نعرے بازی کی۔