آن لائن ہیکنگ خطرات، ملازمین کیلئے اہم ایڈوائزری جاری

 آن لائن ہیکنگ خطرات، ملازمین کیلئے اہم ایڈوائزری جاری
کیپشن: Online hacking
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کو آن لائن ہیکنگ خطرات کا سامنا، کابینہ ڈویژن نے انتباہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق جاری ایڈوائزری میں کہا گیا مشکوک ای میلز اور واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے سرکاری افسران کے خلاف ایڈوانسڈ پرسسٹنٹ تھریٹ جاری ہے، حملہ آور مختلف نمبروں کے ذریعے سائیبر حملے کررہے ہیں،متعلقہ افسر کی ڈیوائس تک رسائی کے لئے حملہ آور خاص فارمیٹ میں فائل بھیج رہا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری  ایڈوائزری  میں مزید کہا گیا کابینہ کی جانب سے مشکوک موبائل نمبر بھی جاری کر دیے گئے، سرکاری افسران ان نمبروں سے موصول ہونے والی کوئی بھی فائل ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔

Watch Live Public News