زرتاج گل اور ان کےشوہر کے خلاف مقدمہ درج

 زرتاج گل اور ان کےشوہر کے خلاف مقدمہ درج
کیپشن: FIR zartaaj gul and her husban
سورس: web desk

ویب ڈیسک:ڈیرہ غازی خان میں زرتاج گل اور ان کےشوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ تھانہ چوٹی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا۔

تفصیلات کےمطابق مقدمہ میں زرتاج گل اور ان کےشوہر کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں سمیت 30 افراد کے نام شامل ہیں،

واضح رہے کہ دفعہ 144کےنفاذ کے باوجود زرتاج گل کی قیادت میں گذشتہ روز ریلی نکالی گئی تھی۔

ڈیرہ غازی خان میں پی ٹی آئی کا احتجاج کی کال پر پولیس کا زرتاج گل کے گھر کا گھیراؤ، پولیس نےزرتاج گل کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی، زرتاج گل نے کہا حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے میرے گھر پر بھی دفعہ 144 لگادیا، پولیس زرتاج گل کے سامنے آنے پر واپس چلی گئی،سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

Watch Live Public News