بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض کا بھی مبشرلقمان کو لیگل نوٹس، 50 کروڑ کا دعویٰ دائر

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض کا بھی مبشرلقمان کو لیگل نوٹس، 50 کروڑ کا دعویٰ دائر

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بعد اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر مینیجر وہاب ریاض نے بھی سینئر صحافی مبشرلقمان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں  50 کروڑ روپے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔

لیگل نوٹس  کے مطابق  الزامات لگانے پر 14 دن کے اندر معافی مانگیں،، معافی نہ مانگی جانے کی صورت میں قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ الزامات سے وہاب ریاض کی عزت کو داغدارکرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وہاب ریاض نے نوٹس صحافی کے وی لاگ میں لگائے جانے والے الزامات پر بھیجا ہے۔ اس سے پہلے بابر اعظم نے بھی مبشرلقمان کو ایک ارب روپے ہرجانے کادعوی دائر کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔