نازیباویڈیو کیس: دانیہ شاہ کے حوالے سے اہم خبر آگئی

نازیباویڈیو کیس: دانیہ شاہ کے حوالے سے اہم خبر آگئی
کیپشن: Naziba video case: Important news came regarding Daniya Shah

ویب ڈیسک: مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

ڈاکٹرعامر لیاقت کی وائرل ویڈیوز کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی۔ ملزمہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش ہوگئی۔ 

جج کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 18 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔

ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے یاسر شامی کو کلین چٹ دیدی تھی۔

وکیل نے عدالت کے روبرو کہا کہ یاسر شامی کو بےقصور قرار دینا غلط تھا۔ تفتیشی افسر نے شوکاز کا جواب جمع کروایا ہے۔

Watch Live Public News