ویب ڈیسک: سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے۔ گزشتہ روز کمی کے بعد آج دوبارہ اضافہ کردیا گیا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ فی اونس سونے کی نئی قیمت 2304 ڈالر ہوگئی ہے۔