حکومتی دعوے فلاپ، آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ 

حکومتی دعوے فلاپ، آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ 
کیپشن: Government claims flop, flour price rises further

ویب ڈیسک: حکومتی دعوے ایک مرتبہ پھر فلاپ ہوگئے۔ آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آٹے اور میدہ کی قیمتوں میں عدم استحکام جاری ہے۔ آٹے اور میدے کی قیمتیں وزارت فوڈ کے دعوؤں کے برعکس دیکھی جارہی ہے۔ بیس کلو آٹے کا تھیلا مزید پچاس روپے مہنگا ہوگیا۔  

گزشتہ 2 روز میں اوپن مارکیٹ میں آٹے کے بیس کلو کا تھیلا 250 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔

آٹے کے بیس کلو تھیلے کا سرکاری نرخ 1550 ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1800روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ 

اسی طرح فائن میدہ میں مزید دو سو روپے اضافہ ہوا ہے۔ فائن میدہ کے پچاس کلو تھیلا میں تین سو روپے اضافہ ہوا ہے۔ پچاس کلو تھیلا 7500 روپے کا ہوگیا ہے۔ 

آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں اضافے سے نان اور روٹی مہنگی ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز اور اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں فرق مزید بڑھ گیا۔ 20 کلو کا تھیلا یوٹیلی سٹورز پر اوپن مارکیٹ کی نسبت 958 روپے مہنگا ہوگیا۔ 

سرکاری دستاویز کے مطابق یوٹیلیی سٹورز پر 20 کلو کا تھیلا 2740 روپے میں دستیاب ہے۔ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو تھیلے کی قیمت 1782 روپے ہے۔

اسی طرح یوٹیلیٹی سٹورز پر اوپن مارکیٹ کی نسبت چینی 11 روپے 66 پیسے مہنگی ہے۔ سٹورز پر چینی 155، اوپن مارکیٹ میں 143 روپے 38 پیسے میں دستیاب ہے۔  

سیلا چاول سٹورز پر اوپن مارکیٹ کی نسبت 44 روپے 64 پیسے مہنگا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر سیلا چاول فی کلو 345 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں سیلا چاول 300 روپے 36 پیسے میں دستیاب ہے۔ 

یوٹیلیٹی سٹورز پر سپر باسمتی چاول بھی 23 روپے سے زائد مہنگا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر سپر باسمتی 320 ، اوپن مارکیٹ میں 297 روپے میں دستیاب ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر ٹوٹا چاول بھی اوپن مارکیٹ کی نسبت تقریبا 20 روپے مہنگا ہے۔ 

یوٹیلیٹی سٹورز پر ٹوٹا چاول فی کلو 225 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

Watch Live Public News