ویب ڈٰسک: پنجگور کے علاقے میں ڈرگ مافیا کیخلاف کاروائی کے دوران اے این ایف کے شہید سپاہی محمد افضال کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہید کومکمل اعزاز کیساتھ آبائی علاقے میں سپردِ خاک کیا گیا۔جنازے میں شہید کے اہلِ خانہ سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ڈائیریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید، سی سی پی او فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے بھی شہید کانسٹیبل محمد افضال کے جنازے میں شرکت اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
کانسٹیبل محمد افضال کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی جبکہ اے این ایف کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
اہلِ علاقہ اور اعلٰی افسران نے کہا کہ شہید سپاہی محمد افضال نے فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے محکمے کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ محمد افضال شہید نے اپنی جان قربان کرکے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا۔