پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،27 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،27 مارچ 2021
ملک میں کورونا کی تیسری لہربے قابو،مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 09 تک جا پہنچی ،24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4 ہزار 468 نئے کیس رپورٹ، مزید 67 افراد لقمہ اجل بن گئے، پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 158 ہو گئی ، فعال کیسز بڑھ کر 42 ہزار 384 تک جا پہنچے مہلک وائرس کا پھیلاؤ کیسے روکا جائے ،این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا،ذرائع کے مطابق صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے،ملک بھر میں اسپتالوں کی صورتحال،بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی فراہمی سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گےپٹرولیم بحران پر ندیم بابر فارغ،وزیراعظم عمران خان کی عہدہ چھوڑنےکی ہدایت، تحقیقات مکمل ہونےتک معاون خصوصی اورسیکریٹری پٹرولیم عہدےسےالگ رہیں گے،اسدعمرکی پریس کانفرنس،کہا جوبھی شریک جرم ہوگا،اسےجیل جاناہوگایوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر، سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری، 4 آزاد اراکین کی حمایت سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو اکثریت ملی،پیپلزپارٹی رہنمانےگفتگومیں کہا،سینیٹ کااپوزیشن لیڈرپیپلزپارٹی کا حق تھا،پی ڈی ایم کاکوئی جنازہ نہیں پڑھاگیا،متحدہیں اوررہیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کی مبارک باد دی،چیئرمین پیپلزپارٹی کی تمام سینیٹرز کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت،کہا اپوزیشن متحد رہ کر ہی حکومت کو ہر محاذ پر شکست دے سکتی ہے

Watch Live Public News