کہیں بارشیں،کہیں برفباری،پی ڈی ایم اےکاالرٹ جاری

کہیں بارشیں،کہیں برفباری،پی ڈی ایم اےکاالرٹ جاری
کیپشن: کہیں بارشیں،کہیں برفباری،پی ڈی ایم اےکاالرٹ جاری

پبلک نیوز: محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ پشاورکے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے جبکہ خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں تیز ہواؤں اور   پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ  شروع ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات  کا کہناہے کہ چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، صوابی، مردان ، چارسدہ، نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے،زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں تیز ہواؤں اور   پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ  شروع ہونے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  کا کہناہے کہ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا، بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔ برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے  نے مراسلہ میں کہا ہے کہ تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے،حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے،بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 31 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں.