لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسلطان ازلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سلطان ازلان شاہ کپ کا 30واں ایڈیشن 4 تا 11 مئی ملائشیا میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں نیوزی لینڈ، کوریا، ملائشیا، جاپان، پاکستان اور کینیڈا شامل ہیں۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 3 مئی کو ملائشیا کے خلاف کھیلے گا،پاکستان دوسرا میچ 5 مئی کو کوریا کے مدمقابل کھیلے گا۔ پاکستان جاپان کے خلاف 8 مئی، اور کینیڈا کے خلاف 10 مئی کو کھیلے گا۔
پاکستان پول کا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 13 مئی کو کھیلے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سابقہ ایونٹ میں براؤنز میڈل حاصل کیا تھا۔