پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،27مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،27مئی2021
عمران خان،امریکاکوفوجی اڈےنہیں دےرہے، سندھ میں ہرصورت ڈاکوراج ختم کرکےدم لیں گے، جو بجٹ میں ووٹ نہیں دےگا،ڈی سیٹ ہوجائےگا، وزیرداخلہ شیخ رشید کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو۔سنجیدگی سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹننے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی آلودگی سے متاثرہیں، گلوبل وارمنگ کےخلاف اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا ہری پور میں 10 بلین ٹری سونامی کی تقریب سے خطاب۔وزیراعظم صاحب! معاشی ترقی کے دعووں سے قبل تنخواہ دار آدمی کی خبر لیں، عمران خان قرضوں پر معیشت چلا کر آئندہ نسلوں کے لیے گڑھا کھود رہے ہیں، کشکول اٹھا کر ملکی وقار خاک میں ملا دیا، اپنے فیصلے قرض دینے والوں کے ہاتھ میں دے دیئے، چیئرمین پیپلپزپارٹی بلاول بھٹو کے تابڑ توڑ حملے۔سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی چینی سفیرنونگ رونگ سے ملاقات، ملکی سیاسی اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال، چینی سفیر نونگ رونگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کو بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت۔وفاق میں مختلف بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بلوچستان ممبرز کی عدم تعیناتی پر اپوزیشن کا مشترکہ واک آؤٹ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کی جانب سے بھی واک آؤٹ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔