دکی (پبلک نیوز) مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن مٹی تلے دب کر جاں بحق۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق کان کن کی شناخت امان اللہ ولد سفر محمد کے نام سے ہو گئی۔ کان کن افغانستان کا شہری تھا۔ مزدور کی نعش کو چھ گھنٹے کے ریسکیو کے بعد مزدوروں نے اپنی مدد اپ کے تحت کوئلہ کان سے نکال لیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق نعش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد آبائی وطن روانہ کر دیا گیا۔