سرکاری، نجی اسکولوں میں بچوں کے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

سرکاری، نجی اسکولوں میں بچوں کے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں بچوں کے ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کاکہناہے کہ کسی بچے کا ٹیسٹ پریشر میں ڈالنے کے لیے نہیں ہوگا ، بچے پر نظر رکھنا والدین کی ذمہ داری ہے، بچے کو ہم خاموشی سے پوچھیں گے کہ ڈرگ کس نے دی ، ہمارا مقصد  ڈرگ ڈیلر کو پکڑنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  والدین کو اولاد بہت پیاری ہوتی ہے، منشیات کا استعمال سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم کر دیتا ہے ، منشیات کا استعمال کرنے والے ہمارے لیے مستقبل میں بڑا چیلنج بن سکتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  ٹیسٹ کا نتیجہ اسکول انتظامیہ کو نہیں بتایا جائے گا ، جس بچے کا ٹیسٹ مثبت آئے گا محکمہ اس کے گھر جائے گا، اس بچے سے صرف یہ پوچھا جائے گا کہ بتائے اسے منشیات کس نے فراہم کی ۔ اس منشیات فروش کے خلاف محکمہ کارروائی کرے گا ۔

ان کا  مزیدکہنا تھا کہ  نشہ کی لت میں مبتلا شخص خودکش بمبار کی مانند ہے۔

Watch Live Public News