ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوراور وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزارت داخلہ میں وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی اور خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر شکایت کی۔
اس ملاقات میں وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری بھی شامل تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے شکوہ کیا کہ صوبے میں 18، 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معمولات زندگی اور کاروبار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے جواب دیا کہ کے پی کے میں اربوں روپےکی بجلی چوری ہوتی ہے۔
انہوں ںے واضح کیا کہ صوبے میں بجلی چوری روک دیں صوبے کے لوگوں کو 24 گھنٹے بجلی دینے کو تیار ہیں۔
ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، علی امین گنڈاپور
ملاقات کے بعد تینوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ عوام کا بڑا مسئلہ ہے، ایسا راستہ نکالا ہے جس سےعوام کو ریلیف ملے گا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ لائن لاسز کی وجوہات پر مل کر کام کریں گے، لوڈشیڈنگ کے باعث امن و امان کا مسئلہ بھی بنتا ہے۔