لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم

لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم
لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا جس میں وفاقی و صوبائی محکموں اورر یسرچ سے وابستہ عسکری اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ تحفظ ماحولیات نے مصنوعی بارش برسانے کیلئے کلاؤڈ سیڈنگ، کلاؤڈ آؤنائزیشن کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ شرکاء اجلاس کو بتایا گیا کہ کلاؤڈ سیڈنگ کیلئے پہلا ٹرائل چار سے چھ ہفتے میں متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلاؤڈ سیڈنگ کا انحصار بادلوں کی تشکیل پر ہے۔ کلاؤڈ آؤنائزیشن کیلئے دبئی کی کمپنی سے ایم او یو آخری مراحل میں ہے جبکہ چھ ہفتوں میں پانچ سسٹمزکے ذریعے لاہور میں منتخب جگہوں پر کلاؤڈ آؤنائزیشن کا تجربہ کیا جائے گا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات حکام کا کہنا تھا کہ لاہور میں سموگ ریڈکشن ٹاورز کی تنصیب کیلئے ماہرین کی ٹیم دسمبر میں چین جائے گی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں تحفظ ماحولیات، زراعت، خزانہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، وفاقی اور عسکری اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ محمد سدھیر چودھری ہیڈ آف اکنامک افئیرز، پاکستان Muhammad Sudhir Chaudhry Head Of Economic Affairs, Pakistan

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔