بنوں : افغان شہری کا سیکیورٹی قافلے پر خودکش حملہ،2 افراد شہید،6 زخمی

بنوں : افغان شہری کا سیکیورٹی قافلے پر خودکش حملہ،2 افراد شہید،6 زخمی
راولپنڈی: بنوں کے علاقے بکا خیل میں افغان شہری کی جانب سے سکیورٹی قافلے پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بکا خیل میں گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ آئی ایس پی آر کا بتایا ہے کہ خود کش حملے میں دو معصوم شہری شہید ہوئے اور تین فوجیوں سمیت 6 اہلکار افراد زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں موجود کسی اور دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔