پاکستان کشمیریوں کےساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑاہے،فوادچودھری کاکشمیریوں کی حمایت جاری رکھنےکاعزم ،کہاہم نےکشمیر کےلیے 3 جنگیں لڑیں،ہماری سیاست اورمعیشت کشمیرکےگردگھومتی ہے،فرخ حبیب نےمقبوضہ کشمیرمیں جاری جارحیت پربھارت کوآڑے ہاتھوں لیا،کہاہندوستان نےکشمیریوں کاخون بہایا،مقبوضہ کمشیرمیں قبرستان بھردئیے،وادی میں نہتے کمشیریوں پرپیلٹ گنزکااستعمال کیاجارہاہے وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں 27 اکتوبر کا دن بھارت کے غیرانسانی تسلط کے خلاف مزاحمت کرتے کشمیریوں کی لاتعداد قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے،کہا پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا،سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی،بھارتی غیرقانونی اقدامات کے خلاف نعرے بازی،صدر عارف علوی کا مودی سرکارسے نہتے کشمیریوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ، کہا پاکستان دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ رہا ہے،5 اگست کےغیرقانونی اقدمات کسی صورت قبول نہیں کریں گے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے ملک بھر میں ریلیاں اور بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے، آزادکشمیر کے باسی بھی نہتے کشمیری عوام کے ہم آواز، مظفرآباد اور میرپور سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔