ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
اسلام آباد: سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا، ارشد شریف کے جسم کے مختلف اعضا کے نمونے لئے گئے ، ارشد شریف کی جسم کے نمونے فرانزک لیب بھیجوا دیئے گئے، فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست ارشد شریف کی اہلیہ اور پولیس نے کیا، ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کے دل گردے پھیپھڑے،معدے اورجسم میں موجود دھات کے ٹکڑوں کے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے، ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے واقع ہوئی، ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے بعد دس سے تیس منٹ کے اندر واقع ہوئی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔