ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے مایہ ناز بیٹر فخر زمان کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر حیرت کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق محمد عامر نے فخر زمان کو ٹیم سے باہر رکھنے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے،سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد عامر نے فخر زمان کو وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کا واحد امپیکٹ پلیئر قرار دیا۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ فخر زمان کا ٹیم میں نہ ہونا حیران کن ہے، فخر زمان وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے واحد امپیکٹ پلیئر ہیں۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا اور دورہ زمبابوے کے لئے قومی سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے جن میں سے فخر زمان کو ڈراپ کیا گیا ہے،دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی کردیا ہے جس میں کئی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے۔
شاہین آفریدی اے کیٹگری سے بی کیٹگری میں چلے گئے ہیں جبکہ فخر زمان اور سرفراز احمد کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔