محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

ویب ڈیسک:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/ رات میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مالاکنڈ، باجوڑ، مانسہرہ اور ایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ رات میں پشاور، خیبر، مہمند،صوابی،ہری پور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ اور کرم میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تا ہم ناروال ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ کا امکان،جبکہ مری،گلیات، راولپنڈی ، اٹک چکوال اور جہلم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/ رات میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

علاوہ ازیں گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



Watch Live Public News