ملتان ( پبلک نیوز) شجاع آباد میں کا شتکار کا با اثر زمیندار کے جانوروں کو فصل میں نقصان کرنے پر روکنا مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زمیندار نے غریب کاشتکار کو مبینہ اغواء اور برہنہ کر کے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ با اثر زمیندار نے 6 ساتھیوں کے ہمراہ غریب کاشتکار کو ڈیرے پر لے جا کر مبینہ برہنہ کر کے تشدد کیا۔ اس واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں غریب کاشتکار کو برہنہ کر کے مبینہ تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 15 پر پولیس کو اطلاع دی گئی تو تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے پہنچنے سے قبل ملزمان فرار ہو گئے۔