بنوں ( پبلک نیوز) ٹی ایم اے بنوں بلڈنگ برانچ کی نااہلی سامنے آگئی۔ شہر میں واقع گلشن کالونی زمین بوس ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پلازے کی تعمیر کے لیے تہہ خانے کی کھدائی کی گئی تھی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ 7 سے زائد مکانات زمین بوس ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ امدادی ٹیموں بھی بروقت نہ پہنچیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ٹی ایم اے بنوں بلڈنگ برانچ کی نااہلی کی وجہ سے رونما ہوا۔ ٹی ایم اے بلڈنگ برانچ کے افسران نے پلازے کی تعمیر کی اجازت دی تھی۔ مکانات زمین بوس ہونے سے جاں بحق یا زخمی ہونے کی متضاد اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔