ویب ڈیسک: لاہور کی سیشن عدالت نے نامور اداکارہ نازش جہانگیر کی مبینہ فراڈ کے کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ جس کے بعد پولیس اداکارہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ نارش جہانگیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ اداکارہ نارش جہانگیر کیخلاف پیسوں کے معاملے پر فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔
لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت خارج کی۔ اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
نازش جہانگیر کے خلاف ادکارہ اذان اسود ہارون نے درج کروایا۔ پولیس نے اداکارہ نازش جہانگیر پر مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی۔ ادکارہ نے 25لاکھ روپے بھی واپس نہیں کیے اور نہ گاڑی واپس کی۔
عدالت نے شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی۔
اداکارہ کے وکیل کا مؤقف:
اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف مقدمے کے معاملے میں وکیل عبد المنان خان کا موقف سامنے آگیا۔
وکیل کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش کے دوران اداکارہ کو پولیس نے کلیئر کردیا ہے۔ اداکارہ کا بالواسطہ یا بلا واسطہ اس مقدمے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے بتایا کہ اداکارہ کے حوالے سے ثبوت نہیں ملے۔ میری مؤکلہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔