پاکستان میں کورونا سے یومیہ اموات کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،مہلک وائرس نے ایک دن میں201 زندگیاں نگل لیں، مجموعی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی، کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 77 تک جا پہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 292 افراد میں کورونا کی تصدیق، فعال کیس 82 ہزار 207 ہوگئے حکومت کاتعلیمی اداروں میں تمام امتحانات ملتوی کرنےکااعلان،15جون تک کوئی امتحانات نہیں ہوں گے،وزیرتعلیم شفقت محمودکی پریس کانفرنس،کہاامتحانات جولائی اوراگست میں ہوسکتےہیں،اے اور او لیول کے امتحان اکتوبر اور نومبر میں ہوں گےصرف تحفے اور ڈونیشن پر انحصار نہیں، 3 کروڑ ویکسین ڈوز خریدنے کا معاہدہ کرلیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں تین کمپنیوں سے ویکسین خرید رہے ہیں، ملک میں ویکسی نیشن کا عمل بلاتعطل جاری ہے، اب تک 20 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی ڈوز لگ چکی ہیں۔وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کریں گے، بلوچستان پیکج کا اعلان بھی متوقع، وزیراعظم ڈیرہ مراد جمالی اور ویسٹرن بائی پاس سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گےجہانگیر ترین کے حامی اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سےملاقات،تحفظات سےآگاہ کیا، ارکان کی جہانگیرترین کے خلاف تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانےکی استدعا،شہزاد اکبربارے بھی گلے شکوے ، وزیراعظم نے کہا اطمینان رکھیں،کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی