اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا سے یومیہ اموات کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،مہلک وائرس نے ایک دن میں201 زندگیاں نگل لیں، مجموعی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی، کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 77 تک جا پہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 292 افراد میں کورونا کی تصدیق، فعال کیس 82 ہزار 207 ہوگئےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 201مریض جاں بحق ہوئے ٗ 5292افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ٗ جس کے بعد اب پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 88ہزار207ہو گئی ہے۔ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ 4ہزار 494مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ 8 لاکھ 10 ہزار 231مصدقہ کورونا کیس سامنے آ ئے ٗ جبکہ افسوسناک طور پر کورونا سے پاکستان میں ابھی تک 17ہزار530موات ہو چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں49،101ٹیسٹ کئے گئے۔