یوکرین کے معاملے پر بیرونی مداخلت پر فوری جواب دیا جائیگا، روس

یوکرین کے معاملے پر بیرونی مداخلت پر فوری جواب دیا جائیگا، روس
ماسکو: روس نے خبر دار کیا ہے کہ یوکرین میں کسی بھی ملک کی مداخلت کا فوری جواب دیا جائیگا۔ روسی صدر پیوٹن نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی جانب سے اگر یوکرین میں مداخلت کی گئی تو اسے ماسکو کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ روس کی اسٹریٹیجک سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں کریملن کی جانب سے کیا ردعمل دیا جائے گا اس سے متعلق تمام فیصلے پہلے ہی کر لیے گئے ہیں۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہر طرح کے ہتھیار ہیں جو مغرب ممالک حاصل نہیں کرسکتے ، ضرورت پڑنے پر ہم ان کا استعمال ضرور کریں گے اور یہ ہر کوئی جان لے۔ روسی صدر نے بیرونی مداخلت پر بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا بھی عندیہ دیا ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے لیے مقرر کردہ اہداف حاصل کرے گا۔ خیال رہے کہ روس کی جانب سے یہ بیان برطانیہ کے اس بیان کے جواب میں دیا گیا ہے جس میں برطانوی وزیر دفاع جیمز ہیپی نے کہا تھا کہ یوکرینی فوج کی کارروائیاں جائز ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔