یو ایچ ایس نے سیکنڈ پروفیشنل بی ڈی ایس سالانہ امتحانات 2022ء کے نتائج کا اعلان

یو ایچ ایس نے سیکنڈ پروفیشنل بی ڈی ایس سالانہ امتحانات 2022ء کے نتائج کا اعلان
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سیکنڈ پروفیشنل بی ڈی ایس سالانہ امتحانات 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 17 الحاق شدہ ڈینٹل کالجوں کے 774 امیدواروں نے امتحان دیا،جن میں سے 697 پاس جبکہ 66 فیل قرار پائے۔ کامیابی کی شرح 91.35 فیصد رہی ہے۔ پہلی دو پوزیشنز لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی طالبات نے حاصل کیں، شانزے اعوان نے 904/1000 نمبر لیکر پہلی اور علیشبہ جہانگیر نے 885 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی مناہل فرقان نے 882 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔سپلیمنٹری امتحانات 2 جون سے شروع ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔