بہن کو شادی پرتحفہ کیوں دیا؟ بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا

بہن کو شادی پرتحفہ کیوں دیا؟ بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
کیپشن: بہن کو شادی پرتحفہ کیوں دیا؟ بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا

ویب ڈیسک: بہن کی شادی پر سونے کی انگوٹھی اور   ٹی وی کا تحفہ دینے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر  پردیش میں پیش آیا جہاں 35 سالہ چندر پرکاش مشرا نے اپنی بہن کی شادی پر بطور تحفہ اسے سونے کی انگوٹھی اور ایک ٹی وی دینے کا سوچا جو اس کی بیوی کو ایک آنکھ نا بھایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحفے کے معاملے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ناراض بیوی نے اپنے بھائیوں کو آگاہ کیا اور شوہر کو سبق سکھانے کا کہا۔

 چھبی نامی خاتون کے بھائی نے چندر پرکاش کو تقریباً ایک گھنٹے تک ڈنڈوں سے پیٹا جس کے بعد چندر کے گھر والوں نے اسے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے چھبی اور اس کے بھائیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

Watch Live Public News