پبلک نیوز: بیرون ممالک سفر کرنے والوں کے لیے ویکسین بوسٹر، وفاقی حکومت نے بیرون ممالک جانے والوں کے لیے ویکسین بوسٹر کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے ویکسین بوسٹر کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بیرون ممالک جانے والوں کے لیے ویکسین بوسٹر کی قیمت 1270 روپے فی ڈوز مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی کے فیصلے کے مطابق بیرون ممالک سفر کرنے والوں کو ویکسین بوسٹر لگایا جائے گا۔ ویکسین بوسٹر ملک بھر کے مخصوص ویکسین مراکز پر لگایا جائے گا۔ جاری کردہ حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین بوسٹر کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بنک کی تمام برانچوں میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔