ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا

ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا آج ہو گا
ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم آج بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارتی ٹیم کو روہیت شرما لیڈ کریں گے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ایشیا کپ 2022 کے زبردست مقابلوں کا آغاز متحدہ عرب امارات میں ہو چکا ہے،ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔ میچ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہو گا۔ پاکستان کی ٹیم بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی،نمایاں کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شاداب خان اور فخر زمان شامل ہیں، بھارتی ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں روہیت شرما اور انہیں روندرا جدیجا، ویرات کوہلی، روی چندرن ایشون جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا اور آخری گروپ میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب کپتان بابرا عظم نے ٹیم کو انڈیا کے خلاف جیت کا پلان بھی بتا دیا ہے کپتان نے کھلاڑیوں کو کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پرفارمنس کو ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں اور شاہین آفریدی کی کمی بولرز محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب کپتان بابرا عظم نے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف جیت کا پلان بتا دیا، کپتان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی پرفارمنس کو ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں،بولرز شاہین آفریدی کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ ادھر بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بابر اعظم جیسے کھلاڑی کرکٹ کے لیے بہت ضروری ہیں، اس وقت بابر اعظم دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے بھی پاکستانی ٹیم کو پریشر نہ لینے کامشورہ دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ شاہین شاہ کے نہ ہونے سے بولنگ کا شعبہ کمزور تو ہوا ہے لیکن شاہینوں کو جیت کے لئے جان لگانا ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔