انگلینڈ کے کرکٹ اسٹیڈیمز پاک انڈیا ٹیسٹ سیریز کے میزبانی کے خواہشمند

انگلینڈ کے کرکٹ اسٹیڈیمز پاک انڈیا ٹیسٹ سیریز کے میزبانی کے خواہشمند
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: انگلینڈ نے بھی پاکستان اور انڈیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کے مطابق لارڈز ،اوول اور ایجبسٹن اسٹیڈیم پاک انڈیا ٹیسٹ سیریز کے میزبانی کی راہ تکنے لگے۔ پاکستان اور انڈیا میں دو طرفہ سیریز کی بحالی میں انگلینڈ متوقع نیوٹرل وینیو ہو سکتا ہے، تاہم ابھی تک بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کی اجازت نہیں دی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اشارہ دیا یے۔ دونوں حکومتوں کی جانب سے نیوٹرل وینیو پر راضی ہونے کی صورت میں لارڈز اسٹیڈیم پاکستان اور انڈیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کی   میزبانی کا خواہشمند ہے۔ 

سرے اور واروکشائر کے نمائندگان نے بھی پاک انڈیا ٹیسٹ سیریز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سرے کے چیف ایگزیکٹو اسٹیو ایلورتھی نے کہا کہ پاک انڈیا ٹیسٹ سیریز کے موقع کو تلاش کر رہے ہیں،  دوسری جانب واروکشائر کے چیف ایگزیکٹو سٹیورٹ کین نے کہا کہ ہم پاک انڈیا ٹیسٹ سیریز کے پروپوزل کو بھرپور سپورٹ کریں گے، یہ سیریز پورے ریجن اور ویسٹ مڈلینڈز میں رہنے والے بہت سارے پاکستانی اور انڈین فینز کے لیے شاندار ہوگی۔ انگلینڈ نے حالیہ چند سالوں میں چند نیوٹرل ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کی ہے جہاں کراؤڈ کی اچھی خاصی تعداد میچز دیکھنے آچکی ہے۔ یاد رہے کہ  پاکستان اور انڈیا کے درمیان آخری بار ٹیسٹ میچ 2007 میں کھیلا گیا تھا

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔